مجھے ایک عورت نے سر کے بالوں کو رنگ لگانے سے متعلق سؤال بھیجا، کہتی ہے کہ اس کی عمر ابھی صرف ۳۲ سال ہے، دیندار ہے، اس کے بالوں میں سفیدی آنا شروع ہو گئی ہے، اب وہ چاہتی ہے کہ اس سے شرعی طریقے کے مطابق خلاصی حاصل کرلے تاکہ اسے اپنے شوہر کے سامنے پریشان نہ ہونا پڑے اور دوسری اس کی ہم عمر عورتوں کی باتیں نہ سننی پڑیں، تو کیا سفید بالوں کو رنگنا (کالا رنگ بھی اسی میں شامل ہے) جائز نہیں؟ اس معاملہ میں شریعت کے کیا ضوابط ہیں اس بات کو ملحوظ رکھتے ہوئے کہ یہ عورت اپنے شوہر کیلئے تیار اور مزین ہونا چاہتی ہے؟
حكم صبغ الشعر