×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

خدا کی سلام، رحمت اور برکتیں.

پیارے اراکین! آج فتوے حاصل کرنے کے قورم مکمل ہو چکا ہے.

کل، خدا تعجب، 6 بجے، نئے فتوے موصول ہوں گے.

آپ فاٹاوا سیکشن تلاش کرسکتے ہیں جو آپ جواب دینا چاہتے ہیں یا براہ راست رابطہ کریں

شیخ ڈاکٹر خالد الاسلام پر اس نمبر پر 00966505147004

10 بجے سے 1 بجے

خدا آپ کو برکت دیتا ہے

فتاوی جات / احکام میت / تعزیت کرنے کی مدت

اس پیراگراف کا اشتراک کریں WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

مناظر:2392
- Aa +

سوال

عام طور پر عادت یہ ہے کہ تعزیت تین دن سے زیادہ ہوتی ہے، ایک تو ایک ہفتے کا کہا جاتا ہے جو کہ یہود کے ہاں ہے اور ایک چالیس دن کا جو کہ عیسائیوں کے ہاں ہے اور شیعہ کے ہاں ہر سال چالیس دن ہیں، تو کیا اس بارے میں کوئی حدیث وارد ہوئی ہے جس میں ہو کہ تعزیت تین دن تک ہے بس؟

مدة التعزية

جواب

شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہیں۔

احناف، مالکیہ، شوافع اور حنابلہ کے اکثر فقہاء کا کہنا یہی ہے کہ تعزیت صرف تین دن تک کیلئے ہے اور انہوں نے اس کی علت یہ ذکر کی ہے کہ تعزیت سے مقصود پریشان دل کو حوصلہ اور تسلی دینا ہے اور غالب یہ ہے کہ یہ مقصود اتنی مدت میں حاصل ہو جاتا ہے اور اس کے بعد تعزیت کرنے میں ایک بار تسلی مل جانے کے بعد دوبارہ اس کے غم کو لوٹانے کی سی صورت ہوتی ہے، فقہائے حنابلہ نے اس پر اس حدیث سے بھی استدلال کیا ہے جو کہ بخاری (۱۲۸۲) اور مسلم (۱۴۸۶) میں ام حبیبہ ؓ کی روایت مذکور ہے فرماتی ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا: ((عورت جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتی ہو اس کیلئے حلال نہیں ہے کہ کسی میت پر تین دن سے زیادہ سوگ منائے سوائے اس کے شوہر کے کہ اس کیلئے چار مہینے دس دن سوگ منائی گی)) تو ان حضرات نے کہا کہ ان تین دنوں میں سوگ منانے کی اجازت اس بات پر دال ہے کہ تعزیت کا وقت یہی تین دن ہیں۔

اور جہاں تک اس کی بات ہے جو آپ نے ایک ہفتہ، چالیس دن یا شیعوں کے ہر سال چالیس دن کا ذکر کیا تو یہ سب ان بری بدعات میں سے ہے جو کہ شریعت کو جاننے والا اس بات کا ادراک رکھتا ہے کہ یہ بدعات حرام ہیں اور اس میں کوئی خیر نہیں ہے اور یہ اس جاہلیت کے سوگ میں سے ہیں جو کہ یہود و نصاری سے لیا گیا تھا، پس اس طرح کی کوئی چیز نہ خود کرنے کے اعتبار سے جائز ہے اور نہ ہی اس میں شرکت جائز ہے


ملاحظہ شدہ موضوعات

1.
×

کیا آپ واقعی ان اشیاء کو حذف کرنا چاہتے ہیں جو آپ نے ملاحظہ کیا ہے؟

ہاں، حذف کریں