دو سال پہلے ایک شخص نے مجھ سے اپنی شادی کے لئے کچھ رقم لی اور میں نے اس مال میں اس کی کفالت بھی کی ، اب اس شخص کی ذاتی احوال یہ ہیں کہ وہ معاشی اعتبار سے بالکل خستہ حال ہے ، اس کی ماہانہ تنخواہ اتنی کم ہے جس سے اس کی ضروریات پوری نہیں ہوتی ، اب چونکہ میں اس کا کفیل ہوں اس لئے مجھے اس کی ضروریا ت پوری کرنے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے ، وہ شخص صاحب اولاد بھی ہے اور گھر بھی اس کا کرایہ کا ہے ، لہٰذا اس کی کم تنخواہ کی طرف دیکھتے ہوئے میرا سوال یہ ہے کہ کیا میرے لئے اپنے زکوٰۃ کے مال میں سے اس کی ضروریات پوری کرنا جائز ہے ؟ یعنی کیا میں ان کو اس کچھ مال اپنی زکوٰۃ میں سے دے سکتا ہوں ؟
دفع الزكاة للمضمون عنه