جناب مآب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ اما بعد۔۔۔ ہم ایک ایسے انٹرنیشنل کالج سے تعلق رکھتے ہیں جس میں ہمارے پاس ہر نیشنلٹی کے طلباء پڑھتے ہیں ، اور اس سال ہم ایک گریجویشن سرمینی منانا چاہتے ہیں ، اور جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ آج کل ایک رواج چل پڑا ہے کہ ان جیسے موقعوں پر طلباء ایک خاص قسم کا لباس پہنتے ہیں جسے گریجویشن گاؤنز یا گریجویشن کیپ کہتے ہیں جو اکثر کالے رنگ کا ہوتا ہے اور بسا اوقات دوسرے رنگوں میں بھی ہوتا ہے ، یہاں ایک بات آپ مدّ نظر رکھیں وہ یہ کہ سعودی حکومت کی یونیورسٹیوں میں کالے رنگ کا چوغا اور سفید رنگ کا رومال معمول بہ ہے ، اب آپ سے سوال یہ ہے کہ ہمارے طلبائے کرام کے لئے اس اکیڈمک ڈریس پہنے کا شرعی کیا حکم ہے ، اس لئے کہ ہمارے پاس کچھ ایسے ملکوں سے بھی طلباء آتے ہیں جن کے ہاں یہ چوغا اور رومال استعمال نہیں کیا جاتا؟ اللہ تعالیٰ آپ میں برکت دے اور آپ کو جزائے خیر دے۔
لبس عباءة وكاب التخرج