ازراہ کرم کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ لین دین کے حکم کی وضاحت کریں نیز ویزہ کارڈ کی وضاحت بھی کریں جس کی شرائط میں سے ایک شرط یہ بھی ہے کہ ایک مخصوص مدت میں خریدی ہوئی رقم کی ادائیگی ہو، پھر اس عرصہ کے گزر جانے کے بعد بینک رقم پر سُود رکھنا شروع کردیتا ہے، اب سوال یہ ہے کہ کیا یہ سُودی شرط شروع سے ہی عقد کو فاسد کر دیتی ہے یا پھر شرط فاسد ہوجاتی ہے اور عقد درست ہو جاتا ہے ، مطلب یہ کہ جب ماہانہ مدت ختم ہونے سے پہلے ان خریدی ہوئی چیزوں کی رقم کی ادائیگی تام ہوجاتی ہے تو یہ ایک پاک قرضہ بن جاتا ہے جس میں کوئی حرمت نہیں ہوتی؟
حكم بطاقات الائتمان