میں قرآن پاک کی معلمات تیار کرنے والے ایک ادارے میں پڑھنے والی طالب علمہ ہوں، اس انسٹی ٹیوٹ والوں نے مجھ سے درج ذیل قواعد پر دستخط کرنے کا مطالبہ کیا: ۱- شرعی آداب کی رعایت اور نمازوں کوا پنے اوقات میں ادا کرنے کی پابندی۔ ۲- علمِ شرعی کی طلب اور قرآن کریم یاد کرنے میں خوب دل وجان سے انتھک محنت کرنا۔ ۳- انسٹی ٹیوٹ میں کم از کم ایک سال کے عرصہ کے لئے کام کرنے کا عہد، یا حفظ کے دَور کرنے کا عہد ، یا خواتین کے اجتماعات میں کام کرنے کا عہد، اور یہ سب علمِ شرعی کے تزکیہ کے باب میں سے ہیں ، لہٰذا اس میں شارع علیہ السلام کا کیا حکم ہے ؟
ما رأيكم بشروط هذا التعهد؟