میرا ایک دوست ہے جس کی والدہ ایک انشورنس کمپنی میں ملازمت کرتی ہیں، جب بھی نیا سال آتا ہے تو وہ مجھے بعض چیزیں گفٹ کرتا ہے جس کا مصدر اس کی والدہ کا کام ہوتا ہے، اور وہ گفٹ کلینڈر ڈائری ، کپ ، یا میڈل وغیرہ کی شکل میں ہوتا ہے، اور میں اچھی طرح اس بات سے آشنا ہوں کہ انشورنس والی ملازمت شرعی طور پر جائز نہیں ہے ، کیا اب میں اس صورت میں وہ گفٹ قبول کروں یا نہیں؟ اور اگر اس سے یہ گفٹ قبول کرنا جائز نہیں ہے تو کیا ایسا ممکن ہے کہ اس کا دل رکھنے کے لئے میں اس سے گفٹ قبول کر کے کسی اور کو گفٹ کردوں کیا اس طرح میں گناہگار ہوں گا؟
حكم قبول الهدية من المال الحرام