ایک آدمی یونیورسٹی میں بطور پروفیسر کی ملازمت کرتا ہے ، وہ یہ سوال کر رہا ہے کہ ہمارے ڈپارٹمنٹ اور باقی دوسرے ڈپارٹمنٹ میں ایک رواج چل پڑا ہے کہ ہم اپنے آپ کو روزانہ کے اعتبار سے ملازمت پر موجود نہیں پاتے ، بلکہ دو تین دن جاتے ہیں ، اور باقی دنوں میں ہم پڑھائی کرتے ہیں اور ماسٹر کے مضمون کیلئے تیاری کرتے ہیں وغیرہ وغیرہ، اور جب اس نے روزانہ کی حاضری کے بارے میں پوچھا تو اس سے کہا گیا کہ آپ کی تنخواہ متعین وقت کی قید کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ آپ سے صرف اس مدت میں یہ طلب کیا جاتا ہے کہ آپ اس عرصہ میں ماسٹر کے موضوع سے فارغ ہو جائیں ، خاص کر لیبر قانون اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ اسے تدریس کاحق نہیں ہے ، (۱) لہٰذا وہ اس تنخواہ کے حکم کے بارے میں پوچھنا چاہتا ہے جس کو وہ حاصل کرتا ہے (۲) مال کا ایک جز حاصل کرتا ہے جسے اُور ٹائم کہتے ہیں (یعنی اصل کام کے اوپر کے زائد گھنٹے) جس میں وہ صرف دو دن حاضری دیتا ہے اور اپنے روٹین کے ٹائم پر چلا جاتا ہے، اب اس مال کا کیا حکم ہے؟
حكم مرتب معيد الجامعة وأجرة الوقت الإضافي