میں اسلامی بینک کے ذریعہ ایک گھر خریدنا چاہتا ہوں ، جب میں بینک گیا تو انہوں نے مجھ سے گھر کی چوتھائی قیمت کا اس وقت مطالبہ کیا اور بقیہ رقم کی ادائیگی ماہانہ قسطوں کے ذریعہ ادائیگی کا مطالبہ کیا ، اور سالوں کے بڑھنے سے قیمت میں بھی بڑھوتری ہوگی ، یہاں ایک بات مدِّ نظر رہے کہ بینک والوں کے پاس اپنا کوئی گھر نہیں بلکہ میں خود گھر تلاش کروں گا اور تلاش کرنے کے بعد بینک والوں کو اطلاع دوں گا اور اسطرح بینک والے گھر کے مالک کو پیسے دے کر میرے لئے وہ گھر خرید لیں گے اورپھر میں اس کی ماہانہ قسطیں ادا کروں گا جیسا کہ میں نے پیچھے ذکر کیا ہے، اب سوال یہ ہے کہ اس طرح گھر خریدنے کا کیا حکم ہے؟
شراء البيت على أقساط من البنك