محترم جناب میرا سوال یہ ہے کہ میری بیوی بیوٹی پارلر میں کام کرتی ہے جس میں وہ عورتوں کے لئے پلکنگ بھی کرتی ہے جبکہ حدیث کی رُو سے پلکنگ حرام ہے، اہل علم نے اس کی تعریف میں یہ لکھاہے کہ (نمص) بھنووں کے بال اتارنے کو کہا جاتا ہے اور امام البانی نے نمص کی تفسیر میں لکھا ہے کہ یہ جسم کے ہر قسم کے بال اتارنے کو کہتے ہیں اس لئے کہ آپﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’حسن وجمال کے لئے اللہ کی تخلیق کو بدلنے والی عورتیں‘‘، اور یہ نص ہر اس شخص کے بارے میں عام ہے جو اللہ کی تخلیق میں کچھ بھی تبدیلی کرے ، لہٰذا اس میں کونسی تعریف راجح ہے؟ اور اگر میری بیوی کسی کسٹمر کی پلکنگ کروانے پر اجرت لے تو کیا یہ اجرت اس کے لئے حرام ہوگی؟
حكم النمص وأخذ الأجرة عليه