میرے ایک رشتہ دار نے کسی نوجوان کو کار ایکسیڈنٹ میں مارا جس سے وہ مر گیا، انشورنس کمپنی والوں نے خون بہا میں پوری گاڑی مانگی ہے، یہ بات آپ کے علم میں ہونی چاہئے کہ یہ انشورنس کمپنی ایک تجارتی قسم میں سے ہے اور وہ اجباری ہے، اور میرا رشتہ دار اپنے مال سے اس قدر خون بہا ادا کرنے پر قادر نہیں ہے، لیکن وہ یہ رقم اپنے گھر والوں سے حاصل کر سکتا ہے اور کم ازکم کسی سے ادھار بھی لے سکتا ہے، اب میرا سوال یہ ہے کہ اس ایجنسی والوں نے جو کیا ہے کیا وہ کسی صورت میں جائز ہے؟ اور بہ نسبت کفارہ کے کیا وہ ابھی سے دو ماہ لگاتار روزے رکھے گا یا اس میں تاخیر کرسکتا ہے ، اور کیا اس میں رمضان کے روزے اور عید الفطر بھی شامل ہے، اور روزہ کے بارے میں آپ اس کو کیا نصیحت کریں گے؟
التأمين دفع الدية فما الحكم