×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

نموذج طلب الفتوى

لم تنقل الارقام بشكل صحيح

/ / حائضہ عورت کا اس نماز کی قضا ء کرنا جس کو وہ دوسرے نماز کے ساتھ جمع کرے

مشاركة هذه الفقرة WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ اما بعد۔۔۔ جناب من! اگر عورت مثلا عصر کے چار بجے پاک ہو جائے اور غسل کرلے، تو کیا وہ ظہر اورعصر دونوں نمازیں پڑھے گی یا صرف نماز عصر؟ قضاء الحائض للصلاة التي تجمع مع غيرها

المشاهدات:2478

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ اما بعد۔۔۔ جناب من! اگر عورت مثلاََ عصر کے چار بجے پاک ہو جائے اور غسل کرلے، تو کیا وہ ظہر اورعصر دونوں نمازیں پڑھے گی یا صرف نمازِ عصر؟

قضاء الحائض للصلاة التي تجمع مع غيرها

الجواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

حامدا و مصلیا

امابعد۔۔۔

اہلِ علم کا اس بات میں کوئی اختلاف نہیں ہے کہ اگر حائضہ عورت خروجِ وقت سے پہلے پاک ہوجائے تو تو جس وقت اسے پاکی حاصل ہوئی ہے تو اس پر اسی وقت کی نماز لازم آتی ہے ، لیکن پاکی کی حالت میں حائضہ کو جو وقت ملا ہے اس کی مقدار کے بارے میں علماء کا اختلاف ہے ، حنابلہ اور شافعیہ کے نزدیک اگر اسے تکبیر تحریمہ کی مقدار بھی وقت ملا تو اس پر نماز کی قضا ء واجب ہے ، اور مالکیہ کے ہاں اگر اسے ایک رکعت کی مقدار بھی وقت ملا تو اس پر قضاء واجب ہے ۔

وجوب ِ قضاء کے بارے میں اختلاف ہے کہ اگر عصر کے وقت وہ پاک ہو جائے تو کیا ظہرکے نماز کی قضاء کرے گی ؟ اس میں دو اقوا ل ہیں:-

پہلاقول:  اس پر ظہر اور عصر دونوں نمازوں کا پڑھنا واجب ہے ، یہی اہلِ علم(یعنی تابعین و تبع تابعین اور فقہائے مذہب) میں سے جمہور علماء کا قول ہے ۔

دوسراقول:   یہ ہے کہ جس وقت اسے پاکی حاصل ہوئی ہے تو اس پر صرف اسی وقت کی نماز واجب ہے ، اور یہ حسن ، ثوری اور ابوحنیفہ رحمہم اللہ کا مذہب ہے ، اور حجت کے اعتبار سے یہ قول زیادہ قوی ہے، کیونکہ پہلا وقت تو اس کی عذر کی حالت میں گزرگیا لہٰذا اس پر نماز واجب نہیں ہے، لیکن زیادہ احتیاط اسی میں ہے کہ اگر وہ آخری وقت میں پاک ہوئی ہے تو وہ دونو ں نمازیں پڑ ھ لے ، اور یہ قول صحابہ میں سے ایک بڑی جماعت کا ہے جن میں عبد الرحمان بن عوف اور ابن عباس رضی اللہ عنہما بھی ہیں ۔ واللہ أعلم بالصواب۔

آپ کا بھائی

أ.د.خالد المصلح

19 /9/ 1427هـ


الاكثر مشاهدة

1. جماع الزوجة في الحمام ( عدد المشاهدات130458 )
6. مداعبة أرداف الزوجة ( عدد المشاهدات64826 )
7. حكم قراءة مواضيع جنسية ( عدد المشاهدات64771 )
11. حکم نزدیکی با همسر از راه مقعد؛ ( عدد المشاهدات56897 )
12. لذت جویی از باسن همسر؛ ( عدد المشاهدات55867 )
13. ما الفرق بين محرَّم ولا يجوز؟ ( عدد المشاهدات54797 )
14. الزواج من متحول جنسيًّا ( عدد المشاهدات52038 )
15. حكم استعمال الفكس للصائم ( عدد المشاهدات46341 )

التعليقات


×

هل ترغب فعلا بحذف المواد التي تمت زيارتها ؟؟

نعم؛ حذف