×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

نموذج طلب الفتوى

لم تنقل الارقام بشكل صحيح

/ / اک شخص نفسانی خواہش کے لئے نماز چھوڑتا ہے اس کا کیا حکم ہے ؟

مشاركة هذه الفقرة WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

یہاں ایک عورت ہے جس کا سوا ل یہ ہے کہ : اس نے (الحمد للہ ) ایک اجارہ دار آدمی سے شادی کرلی ہے اور اس کی شادی کو ایک ماہ سے کم عرصہ ہوا ہے لیکن اب ایک مسئلہ ہے کہ بسااوقات جب مؤذن اذان دیتا ہے اور وہ اپنے شوہر کو اس کے نہ چاہنے کے باوجود بھی اسے بھاری نیندسے اٹھانے کی کوشش کرتی ہے تو وہ کبھی تو جماعت کے فوت ہوجانے کے بعد اٹھ جاتاہے یا کبھی کبھی جب اٹھتا ہے تو عین نماز کے وقت اسے جماع کی چاہت ہوتی ہے تو اس طرح اس کی نماز جب فوت ہوجاتی ہے تو وہ گھر میں ادا کرلیتا ہے ۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا وہ اس حال میں نماز کی کی فوتگی پر گناہگار ہوگا؟ اور اگر بیوی خاوندکا کہنا مان کر ایسا کرے تو اس پر کیا آئے گا؟ يترك صلاة الجماعة لثوران شهوته فما حكمه

المشاهدات:2010

یہاں ایک عورت ہے جس کا سوا ل یہ ہے کہ : اس نے (الحمد للہ ) ایک اجارہ دار آدمی سے شادی کرلی ہے اور اس کی شادی کو ایک ماہ سے کم عرصہ ہوا ہے لیکن اب ایک مسئلہ ہے کہ بسااوقات جب مؤذن اذان دیتا ہے اور وہ اپنے شوہر کو اس کے نہ چاہنے کے باوجود بھی اسے بھاری نیندسے اٹھانے کی کوشش کرتی ہے تو وہ کبھی تو جماعت کے فوت ہوجانے کے بعد اٹھ جاتاہے یا کبھی کبھی جب اٹھتا ہے تو عین نماز کے وقت اسے جماع کی چاہت ہوتی ہے تو اس طرح اس کی نماز جب فوت ہوجاتی ہے تو وہ گھر میں ادا کرلیتا ہے ۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا وہ اس حال میں نماز کی کی فوتگی پر گناہگار ہوگا؟ اور اگر بیوی خاوندکا کہنا مان کر ایسا کرے تو اس پر کیا آئے گا؟

يترك صلاة الجماعة لثوران شهوته فما حكمه

الجواب

اما بعد۔۔۔

اللہ کی توفیق سے ہم آپ کے سوال کا جواب یہ دیتے ہیں:

آپ کو چاہئے کہ اس کو نماز کے اٹھانے اور نصیحت کرنے میں اپنے آپ کو خوب ہلکان کریں اگر اس کے باوجود بھی آپ اس کو اٹھا نہ پائیں تو پھر آپ پر کوئی گناہ نہیں ، اور ساتھ ساتھ اس کو یہ نصیحت بھی کریں کہ وہ نیند سے جلدی اٹھنے کے اسباب اختیارکرے اور آئندہ نماز کو قائم کرنے کے لئے پختہ عزم کرے اور نماز باجماعت ادا کرنے کی فضیلت اور اس پر جو اجروثواب ملتا ہے اس سے بھی اچھی طرح باخبر ہوجائے ۔ باقی رہی اس کی نماز کے وقت اپنے جذبات کے آتش فشاں کوٹھنڈا کرنے کی بات تو یہ ایک واقعی ایسا شرعی عذر ہے جس کی وجہ سے اس کے لئے نماز کا مؤخر کرنا جائز ہے جیسا کہ امام مسلمؒ نے حضرت عائشہ ؓ سے حدیث روایت کی ہے کہ آنحضرت نے ارشاد فرمایا:’’ جب کھانا حاضر ہو اور قضائے حاجت (چھوٹے بڑے پیشاب) کی ضرورت ہو تو اس وقت نماز نہ پڑھو‘‘۔اور آپ کی یہ ذکر کردہ بات رسول اللہکے ذکرکردہ فرمان کے معنی میں ہے اس لئے کہ اس میں بھی عدمِ فراغت اوراشتغالِ قلب لازم آتا ہے ۔لہٰذا اس لئے اللہ کے رسول نے انسان کو ان دوحالتوں میں نماز پڑھنے سے روکا ہے اس لئے کہ ان دو حالتوں میں نماز کی طرف دھیان کی بجائے دل کہیں اور مشغول ہوتاہے اور یہ دو نوں حالتیں نماز کو کامل طریقے سے پڑھنے کے بجائے اس میں جلدی کرنے اور اس میں خلل کا سبب بنتے ہیں ۔ ابودرداء ؓ فرماتے ہیں کہ: ’’ زیرک و دانا کی علامت یہ ہے کہ وہ پہلے اپنی حاجت پوری کرے پھر اس کے بعد (تمام جھمیلوں سے فارغ ہوکر )خالی دل کے ساتھ نمازپڑھے‘‘۔

آپ کا بھائی

خالد بن عبد الله المصلح

11/11/1424هـ


الاكثر مشاهدة

1. جماع الزوجة في الحمام ( عدد المشاهدات130458 )
6. مداعبة أرداف الزوجة ( عدد المشاهدات64827 )
7. حكم قراءة مواضيع جنسية ( عدد المشاهدات64771 )
11. حکم نزدیکی با همسر از راه مقعد؛ ( عدد المشاهدات56897 )
12. لذت جویی از باسن همسر؛ ( عدد المشاهدات55868 )
13. ما الفرق بين محرَّم ولا يجوز؟ ( عدد المشاهدات54797 )
14. الزواج من متحول جنسيًّا ( عدد المشاهدات52040 )
15. حكم استعمال الفكس للصائم ( عدد المشاهدات46342 )

التعليقات


×

هل ترغب فعلا بحذف المواد التي تمت زيارتها ؟؟

نعم؛ حذف