×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

نموذج طلب الفتوى

لم تنقل الارقام بشكل صحيح

/ / فرض نمازفوت ہوگئی اوردوسری نماز کا وقت ہوگیا تو کس نماز کو پہلے پڑھے گا؟

مشاركة هذه الفقرة WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

اگر کسی سے نماز ظہر فوت ہوجائے اور پھر نماز عصر کا وقت داخل ہوجائے تو پہلے کون سی نماز پڑھے گا؟ اور کیا وہ نماز ظہر کے لئے سنن مؤکدہ پڑھے گا؟ فاته فرض ثم دخل وقت الذي يليه فبأيهما يبدأ

اگر کسی سے نمازِ ظہر فوت ہوجائے اور پھر نمازِ عصر کا وقت داخل ہوجائے تو پہلے کون سی نماز پڑھے گا؟ اور کیا وہ نمازِ ظہر کے لئے سننِ مؤکدہ پڑھے گا؟

فاته فرض ثم دخل وقت الذي يليه فبأيهما يبدأ

الجواب

اما بعد۔۔۔

اللہ کی توفیق سے ہم آپ کے سوال کا جواب یہ دیتے ہیں:

آپ پہلے ظہر کی نماز پڑھیں پھر عصر کی نماز پڑھیں اس لئے کہ اللہ جل شانہ کا ارشاد گرامی ہے :(ترجمہ) ’’نماز ایمان والوں پر وقتِ مقررہ پر فرض کردی گئی ہے‘‘  اور یہ بات تو معلوم ہے کہ ظہر کا وقت عصر سے پہلے ہے لہٰذا نمازوں کی ترتیب کے مطابق اسی کی محافظت ضروری ہے یہی تابعین ، تبع تابعین ، حنفیہ ، مالکیہ ، حنابلہ اور جمہور علماء کا مذہب ہے لیکن یہ صورت تب ہے جب موجودہ نماز کے فوت ہونے کا اندیشہ نہ ہو اگر ایسی صورتِ حال ہو تو پھردوسری نماز کے وقت کی رعایت میں یہ ترتیب ساقط ہوجاتی ہے ۔ باقی رہی سنن مؤکدہ کی بات تو اس کی قضاء نماز کے ساتھ کی جائے اور یہ تب ہے جب اس نے کسی عذر کی بناء پر نماز میں تاخیر کی ہوجیسا کہ آپکا ارشاد پاک ہے : ’’ اگر کوئی شخص نماز بھو ل جائے یا نماز کے وقت سوجائے تو جب اسے یاد آئے اس وقت پڑھ لے اس نماز کا اس کے سوا کوئی اور کفا رہ نہیں ہے ، اس کے بعد آپنے اللہ کا تعالیٰ کا یہ ارشاد بیان فرمایا:(ترجمہ) ’’ اور میری یاد کے لئے نماز قائم کر‘‘۔ یہ حدیث صحیحین میں حضرت انس بن مالکؓ سے مروی ہے ۔

آپ کا بھائی

أ.د خالد المصلح

26/10/1424هـ


الاكثر مشاهدة

1. جماع الزوجة في الحمام ( عدد المشاهدات130458 )
6. مداعبة أرداف الزوجة ( عدد المشاهدات64827 )
7. حكم قراءة مواضيع جنسية ( عدد المشاهدات64771 )
11. حکم نزدیکی با همسر از راه مقعد؛ ( عدد المشاهدات56897 )
12. لذت جویی از باسن همسر؛ ( عدد المشاهدات55868 )
13. ما الفرق بين محرَّم ولا يجوز؟ ( عدد المشاهدات54797 )
14. الزواج من متحول جنسيًّا ( عدد المشاهدات52040 )
15. حكم استعمال الفكس للصائم ( عدد المشاهدات46342 )

التعليقات


×

هل ترغب فعلا بحذف المواد التي تمت زيارتها ؟؟

نعم؛ حذف