×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته.

الأعضاء الكرام ! اكتمل اليوم نصاب استقبال الفتاوى.

وغدا إن شاء الله تعالى في تمام السادسة صباحا يتم استقبال الفتاوى الجديدة.

ويمكنكم البحث في قسم الفتوى عما تريد الجواب عنه أو الاتصال المباشر

على الشيخ أ.د خالد المصلح على هذا الرقم 00966505147004

من الساعة العاشرة صباحا إلى الواحدة ظهرا 

بارك الله فيكم

إدارة موقع أ.د خالد المصلح

/ / حدیث: ’’ اے اللہ آخرت میں مجھے جو عذاب دینا ہے وہ دنیا ہی میں مجھے دے دے‘‘۔

مشاركة هذه الفقرة WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

امام مسلمؒ نے حضرت انسؓ سے روایت نقل کی ہے کہ اللہ کے رسولﷺ نے مسلمانوں میں سے ایک آدمی کی عیادت فرمائی جو کمزوری کی وجہ سے چوزے کی طرح ہو گیا تھا، (جب اللہ کے رسول ﷺ نے اسے دیکھا) تو اس سے دریافت فرمایا : کیا تم کسی چیز کی دعا مانگا کرتے تھے ؟ اس نے عرض کی: جی ہاں میں یہ دعا مانگا کرتا تھا کہ اے اللہ ! آخرت میں مجھے جو عذاب دینا ہے وہ دنیا ہی میں مجھے دے دے ۔ اللہ کے رسولﷺ نے جب یہ سنا تو ارشاد فرمایا: سبحان اللہ ! (کیا کہنے تیرے) اللہ کے بندے تو اس کی طاقت کہاں رکھ سکتا ہے، اگر تم نے دعا مانگنی ہی تھی تو یہی کہتے کہ اے اللہ ! ہمیں دنیا میں بھی بہتری عطا فرما اور آخرت میں بھی ہمیں بہتری عطا فرما اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا۔ راوی کہتا ہے کہ اس بعد اللہ کے رسولﷺ نے اس کے لئے دعا فرمائی تو وہ صحتیاب ہو گیا ۔ اب مجھے اس آدمی کے اس جملے (ما کنت معاقبی بہ فی الآخرۃ) سے یہی سمجھ میں آتا ہے کہ جب آخرت میں عذاب کا ہونا لازمی ہے اور یہ پہلے سے اللہ کے علم میں ہے کہ اسے آخرت میں عذاب ہوگا تو دنیا میں بھی ہو سکتا ہے۔ اس لئے مجھے اس حدیث کے متعلق اشکال ہو گیا ہے وہ یہ کہ ذہن میں تو یہی آتا ہے کہ اس آدمی کے عذاب کا طلب کرنا ایک معقول امر ہے کہ اے اللہ جب آخرت میں مجھے عذاب دینا ہے تو دنیا میں ہی دے دے ، جس سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ دنیا کا عذاب آخرت کے عذاب سے کئی گناہ ہلکا ہے، اس لئے دنیا میں آپﷺ کے انکار کی وجہ مجھ پر ظاہر نہیں ہوئی لہٰذا آخرت میں پھر کیسے ہوگا ؟ کیا اس سے یہی مراد ہے جیسا کہ اللہ کے رسولﷺ نے اس آدمی سے ارشاد فرمایا کہ اگر وہ اس کی طاقت نہیں رکھتا تو وہ دنیا میں عافیت طلب کرے اور آخرت میں اس کا مواجہ کرے جسکی طاقت مخلوق نہیں رکھ سکتی ؟ اس بارے میں ازارہ کرم ہمیں فتوی دیں ! حديث (اللهم ما كنت معاقبي به في الآخرة فعجله لي في الدن

المشاهدات:2769

امام مسلمؒ نے حضرت انسؓ سے روایت نقل کی ہے کہ اللہ کے رسولﷺ نے مسلمانوں میں سے ایک آدمی کی عیادت فرمائی جو کمزوری کی وجہ سے چُوزے کی طرح ہو گیا تھا، (جب اللہ کے رسول ﷺ نے اسے دیکھا) تو اس سے دریافت فرمایا : کیا تم کسی چیز کی دعا مانگا کرتے تھے ؟ اس نے عرض کی: جی ہاں میں یہ دعا مانگا کرتا تھا کہ اے اللہ ! آخرت میں مجھے جو عذاب دینا ہے وہ دنیا ہی میں مجھے دے دے ۔ اللہ کے رسولﷺ نے جب یہ سنا تو ارشاد فرمایا: سبحان اللہ ! (کیا کہنے تیرے) اللہ کے بندے تو اس کی طاقت کہاں رکھ سکتا ہے، اگر تم نے دعا مانگنی ہی تھی تو یہی کہتے کہ اے اللہ ! ہمیں دنیا میں بھی بہتری عطا فرما اور آخرت میں بھی ہمیں بہتری عطا فرما اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا۔ راوی کہتا ہے کہ اس بعد اللہ کے رسولﷺ نے اس کے لئے دعا فرمائی تو وہ صحتیاب ہو گیا ۔ اب مجھے اس آدمی کے اس جملے (ما کنت معاقبی بہ فی الآخرۃ) سے یہی سمجھ میں آتا ہے کہ جب آخرت میں عذاب کا ہونا لازمی ہے اور یہ پہلے سے اللہ کے علم میں ہے کہ اسے آخرت میں عذاب ہوگا تو دنیا میں بھی ہو سکتا ہے۔ اس لئے مجھے اس حدیث کے متعلق اشکال ہو گیا ہے وہ یہ کہ ذہن میں تو یہی آتا ہے کہ اس آدمی کے عذاب کا طلب کرنا ایک معقول امر ہے کہ اے اللہ جب آخرت میں مجھے عذاب دینا ہے تو دنیا میں ہی دے دے ، جس سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ دنیا کا عذاب آخرت کے عذاب سے کئی گناہ ہلکا ہے، اس لئے دنیا میں آپﷺ کے انکار کی وجہ مجھ پر ظاہر نہیں ہوئی لہٰذا آخرت میں پھر کیسے ہوگا ؟ کیا اس سے یہی مراد ہے جیسا کہ اللہ کے رسولﷺ نے اس آدمی سے ارشاد فرمایا کہ اگر وہ اس کی طاقت نہیں رکھتا تو وہ دنیا میں عافیت طلب کرے اور آخرت میں اس کا مواجہ کرے جسکی طاقت مخلوق نہیں رکھ سکتی ؟ اس بارے میں ازارہِ کرم ہمیں فتوی دیں !

حديث (اللَّهُمَّ مَا كُنْتَ مُعَاقِبِي بِهِ فِي الْآخِرَةِ فَعَجِّلْهُ لِي فِي الدُّن

الجواب

حامداََ و مصلیاََ۔۔۔

اما بعد۔۔۔

ایک ایمان والے پر واجب ہے کہ وہ اپنی رائے قرآن و حدیث کے نصوص کے سامنے مشکوک سمجھے اس لئے کہ قرآن میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: جس تک باطل کی کوئی رسائی نہیں ہے،  نہ اس کے آگے سے،  نہ اس کے پیچھے سے،  یہ اس ذات کی طرف سے اتاری جا رہی ہے جو حکمت کا مالک ہے،  تمام تعریفیں اسی کی طرف لوٹتی ہیں۔  (فصلت:  ۴۲)  اور حدیث کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا یہ ارشادِ گرامی ہے: وہ اپنی خواہش کا بول نہیں بولتے بلکہ جو بھی بولتے ہیں تو وہ ان کی طرف کی گئی وحی کے مطابق بولتے ہیں۔  (النجم:  ۴-۳)  باقی آپ کا یہ کہنا کہ اس آدمی کے عذاب کا طلب کرنا ایک معقول امر ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ جسے بھی اللہ تعالیٰ کے عقاب و عذاب کی شدت کا علم ہے اس کے لئے ایسی دعا مانگنا صحیح نہیں ہے اور جو بھی اللہ تعالیٰ کی عظیم عفو و درگزر اور وسیع رحمت سے اچھی طرح آشنا ہے اس کے لئے ایسا مانگنا درست نہیں ہے،  اسی لئے تو اللہ کے رسولنے اس آدمی سے ارشاد فرمایا کہ:  ’’تم اس کی طاقت نہیں رکھ سکتے‘‘  کیا ہی اچھا ہوتا اگر تم یہ دعا مانگتے کہ اے اللہ!  دنیا و آخرت کی بہتری ہمیں نصیب فرما۔  اس طرح اللہ کے رسولنے اس آدمی کو دنیا و آخرت کے خیروں کی طرف متوجہ فرمایا کہ دنیا کی بہتری ہر اس چیز پر مشتمل ہے جس کو تم محسوس کرتے ہو یعنی عافیت،  رزق کی و سعت،  حال کی درستگی،  عمل پہ استقامت،  اور آفات سے امن و سلامتی اور آخرت کی بہتری سے مراد جنت میں داخل ہونا،  اللہ تعالیٰ کا دیدار نصیب ہونا اور اسی طرح آخرت کے شدائد اور ہولناک احوال و مناظر سے امن و سلامتی ہے،  پھر ان دنیا و آخرت کی بہتریوں کو اس طرح ختم فرمایا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا فرمائی کہ جہنم کے عذاب کے اسباب ،  معاصی کے ارتکاب اور گناہوں میں نہ پڑنے کی اللہ سے دعا مانگی ہے،  پس جہنم سے حفاظت کا سوال محارم اور گناہوں سے اجتناب اور شبہات اور حرام کے ترک کرنے کی اعانت کے سوال کا تقاضہ کرتا ہے،  اس سے یہ بات بھی واضح ہوتی ہے کہ آپنے اس آدمی کو دنیا میں عافیت اور آخرت میں عذاب کی طرف متوجہ نہیں فرمایا،  لہٰذا اس بات سے متنبہ اور چوکس رہو اور دین کی سمجھ بوجھ حاصل کرو  !!


الاكثر مشاهدة

1. جماع الزوجة في الحمام ( عدد المشاهدات127576 )
6. مداعبة أرداف الزوجة ( عدد المشاهدات62670 )
9. حكم قراءة مواضيع جنسية ( عدد المشاهدات59215 )
11. حکم نزدیکی با همسر از راه مقعد؛ ( عدد المشاهدات55710 )
12. لذت جویی از باسن همسر؛ ( عدد المشاهدات55179 )
13. ما الفرق بين محرَّم ولا يجوز؟ ( عدد المشاهدات52041 )
14. الزواج من متحول جنسيًّا ( عدد المشاهدات50021 )
15. حكم استعمال الفكس للصائم ( عدد المشاهدات45030 )

التعليقات


×

هل ترغب فعلا بحذف المواد التي تمت زيارتها ؟؟

نعم؛ حذف