×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

نموذج طلب الفتوى

لم تنقل الارقام بشكل صحيح

/ / کیا شہداء کے جسموں کو زمین نہیں کھاتی؟

مشاركة هذه الفقرة WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

کیا شہداء کے جسموں کو زمین نہیں کھاتی؟ هل أجساد الشهداء لا تأكلها الأرض؟

المشاهدات:2974

کیا شہداء کے جسموں کو زمین نہیں کھاتی؟

هل أجساد الشهداء لا تأكلها الأرض؟

الجواب

حمد و ثناء کے بعد۔۔۔

بتوفیقِ الہٰی آپ کے سوال کا جواب درج ذیل ہے:

اس بارے میں نبیﷺسے کچھ ثابت نہیں ، اصل اس میں یہ ہے جس بارے میں احادیث بھی وارد ہوئی ہیں کہ زمین انبیاء کے علاوہ تمام انسانوں کے اجسام کو کھا جاتی ہے، سنن نسائی (۱۳۷۴) اور ابن ماج ہ(۱۰۸۵) میں ابو الاشعث عن اوس بن اوس ؓ کے طریق سے حدیث مروی ہے کہ نبی ﷺنے فرمایا: ((اللہ نے زمین پر حرام کیا ہے کہ انبیاء کے جسموں کو کھائے)) یہ اس بات پر دلالت کر رہی ہے کہ جسموں میں اصل تو یہ ہے کہ وہ محلول ہو جاتے ہیں اور زمین انہیں کھا جاتی ہے، اس پر بخاری (۴۸۱۴) اور مسلم (۲۹۵۵) میں مذکور حدیث بھی دلالت کر رہی ہے جو کہ  اعمش عن ابی صالح عن ابی ہریرہ ؓ کے طریق سے مروی ہے کہ نبی ﷺنے فرمایا: ((ہر بنی آدم کو مٹی کھا جاتی ہے سوائے عجب الذنب کے، روز قیامت اسی سے دوبارہ مخلوق کو بنایا جائے گا))، اہل علم کی ایک جماعت نے انبیاء کے ساتھ شہداء کو بھی شامل کیا ہے اور بعض نے اس مؤذن کو بھی جو احتساب رکھتا ہو، ان اضافات کی کوئی دلیل تو نہیں ہے لیکن واقعات اس بات پر گواہ ہیں کہ لوگوں میں سے بعض ایسے ہوتے ہیں جن کے جسموں کو زمین نہیں کھاتی یہ معاملہ بعض شہداء، صلحاء اور کچھ اور لوگوں کے ساتھ دیکھنے میں آیا ہے لیکن یہ معلوم ہونا چاہئیے کہ محض اسی بنیاد پر بندے کے نیک صالح ہونے یا اس کی استقامت پر استدلال نہیں کیا جا سکتا بالکل ایسے ہی جیسے اس صورتحال کے نہ ہونے کی وجہ سے اس کے صالح اور استقامت والا نہ ہو نیت پر استدلال نہیں کیا جا سکتا، بس اصل تو یہی ہے کہ زمین بنی نوع انسان کا جسم کھا جاتی ہے


الاكثر مشاهدة

1. جماع الزوجة في الحمام ( عدد المشاهدات135968 )
6. حكم قراءة مواضيع جنسية ( عدد المشاهدات68020 )
8. مداعبة أرداف الزوجة ( عدد المشاهدات67521 )
11. حکم نزدیکی با همسر از راه مقعد؛ ( عدد المشاهدات58591 )
12. ما الفرق بين محرَّم ولا يجوز؟ ( عدد المشاهدات57735 )
13. لذت جویی از باسن همسر؛ ( عدد المشاهدات56967 )
14. الزواج من متحول جنسيًّا ( عدد المشاهدات55155 )
15. حكم قص الشعر عند وفاة قريب ( عدد المشاهدات48204 )

مواد تم زيارتها

التعليقات


×

هل ترغب فعلا بحذف المواد التي تمت زيارتها ؟؟

نعم؛ حذف