×
العربية english francais русский Deutsch فارسى اندونيسي اردو

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته.

الأعضاء الكرام ! اكتمل اليوم نصاب استقبال الفتاوى.

وغدا إن شاء الله تعالى في تمام السادسة صباحا يتم استقبال الفتاوى الجديدة.

ويمكنكم البحث في قسم الفتوى عما تريد الجواب عنه أو الاتصال المباشر

على الشيخ أ.د خالد المصلح على هذا الرقم 00966505147004

من الساعة العاشرة صباحا إلى الواحدة ظهرا 

بارك الله فيكم

إدارة موقع أ.د خالد المصلح

/ / گھر کی تعمیر کاری کے لئے سود پر قرضہ لینا

مشاركة هذه الفقرة WhatsApp Messenger LinkedIn Facebook Twitter Pinterest AddThis

میں زمین کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے کا مالک ہوں جو میراث سے جدا نہیں ہے، اسی طرح سردی میں ٹن (لوہے کی چادر) سے بنے ہوئے گھر کا بھی مالک ہوں ، قریب ہے کہ میں اپنے دین کے اعتبار سے فتنہ میں مبتلا ہو جاؤں ، پریشانیوں کے خوف سے یا عزت کے خوف سے یا تنگ زندگی کی وجہ سے میں کوئی گھر بھی کرایہ پر نہیں لے سکتا ، کیا اس صورت میں میرے لئے جائز ہے کہ میں سود پر قرضہ لے کر اپنے لئے ایک پر امن گھر بناؤں ؟ اگر میرے سوال کا جواب نہیں ہے تو کیا آپ میں سے کوئی مجھے بیس ہزار دینار دے سکتا ہے؟ اگر اس کا جواب بھی نہیں ہے تو پھر ہم کیسے دعوی کرتے ہیں کہ دین اسلام ہر پریشانی کا حل ہے؟ قرض ربوي لبناء البيت

المشاهدات:1314

میں زمین کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے کا مالک ہوں جو میراث سے جدا نہیں ہے، اسی طرح سردی میں ٹِن (لوہے کی چادر) سے بنے ہوئے گھر کا بھی مالک ہوں ، قریب ہے کہ میں اپنے دین کے اعتبار سے فتنہ میں مبتلا ہو جاؤں ، پریشانیوں کے خوف سے یا عزت کے خوف سے یا تنگ زندگی کی وجہ سے میں کوئی گھر بھی کرایہ پر نہیں لے سکتا ، کیا اس صورت میں میرے لئے جائز ہے کہ میں سود پر قرضہ لے کر اپنے لئے ایک پر امن گھر بناؤں ؟ اگر میرے سوال کا جواب نہیں ہے تو کیا آپ میں سے کوئی مجھے بیس ہزار دینار دے سکتا ہے؟ اگر اس کا جواب بھی نہیں ہے تو پھر ہم کیسے دعوی کرتے ہیں کہ دینِ اسلام ہر پریشانی کا حل ہے؟

قرض ربوي لبناء البيت

الجواب

حمد و ثناء کے بعد۔۔۔

 بتوفیقِ الٰہی آ پ کے سوال کا جواب پیشِ خدمت ہے:

ایک ایمان والے پر یہ واجب ہے کہ وہ اللہ کے ساتھ حسنِ ظن رکھے اور اس سے خیر کی امید رکھ کر اس کی طرف سے آنے والی خوشحالی کا انتظار کرے اور ان لوگوں میں سے نہ بنے جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿لوگوں میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو ایک کنارے پر اللہ کی عبادت کرتے ہیں﴾ {الحج: ۱۱} اس آیت مبارکہ میں اسی کی خبر دی جارہی ہے کہ وہ خوشحالی اور وسعت کی حالت میں تو خوب اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ رہتا ہے لیکن جب اسے کوئی مصیبت و پریشانی لاحق ہوتی ہے تو وہ ایڑیوں کے بل پھر کر اپنے رب کے احسانات و انعامات کا انکار کرنے لگ جاتا ہے ۔

اس لئے محترم بھائی آپ کو جو پریشانی لاحق ہوئی ہے اس پر صبر کرکے اپنے دین پر بھروسہ رکھیں ، اور یہ باتیں آپ کی بالکل شایان شان نہیں ہیں کہ آپ کیسے کہتے ہیں کہ دین اسلام ہر پریشانی کا حل ہے ، کیا آپ کو اس بات میں شک ہے کہ اسلام ہر پریشانی کا حل نہیں ہے؟ اگر آپ کو پناہ لینے کے لئے گھر نہ ملے پھر بھی اپنے دین میں شک نہیں کرنا چاہئے اس لئے کہ یہ تمہارے پروردگار کی عطا ہے، کیا اللہ کے رسول اپنے گھر سے ہجرت کرکے نہیں نکلے؟ اور کیا صحابہ رضی اللہ عنہم نے اپنے گھروں کو نہیں چھوڑا؟ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کے دین میں کوئی نقص تھا یا یہ بات درست نہیں ہے کہ یہ لوگوں کے لئے ان کے دین و دنیا میں میں بطور حل اور اصلاح کے ہے؟

اپنے رب پر بھروسہ رکھ کر اس کی طرف رجوع کریں اور اپنی زبان کو لگام دیں کیونکہ کتنے ایسے کلمات ہیں جو اپنے کہنے والے سے کہتے ہیں کہ مجھے چھوڑ دو اسلئے کہ بعض اوقات منہ سے اللہ کی ناراضگی کا ایسا بول نکل جاتا ہے جسے انسان کوئی توجہ نہیں دیتا لیکن اس بول کی وجہ سے جہنم میں اتنا دور چلا جاتا ہے جتنی مشرق ومغرب کے درمیان دوری ہے۔

باقی رہا آپ کا سود پر قرضہ لینے کا سوال تو اگر آپ کو کوئی قرضہ دینے والا نہیں مل رہا اور آپ کے پاس کوئی جائے پناہ بھی نہیں ہے جیسا کہ آپ کہہ رہے ہیں تو پھر اتنا قرضہ لیں جس سے آپ کی ضرورت پوری ہو۔

اللہ تعالیٰ آپکا معاملہ آسان فرمائے اور آپ کی حالت بہتر کرے۔


الاكثر مشاهدة

1. جماع الزوجة في الحمام ( عدد المشاهدات127577 )
6. مداعبة أرداف الزوجة ( عدد المشاهدات62672 )
9. حكم قراءة مواضيع جنسية ( عدد المشاهدات59222 )
11. حکم نزدیکی با همسر از راه مقعد؛ ( عدد المشاهدات55710 )
12. لذت جویی از باسن همسر؛ ( عدد المشاهدات55179 )
13. ما الفرق بين محرَّم ولا يجوز؟ ( عدد المشاهدات52041 )
14. الزواج من متحول جنسيًّا ( عدد المشاهدات50022 )
15. حكم استعمال الفكس للصائم ( عدد المشاهدات45031 )

مواد تم زيارتها

التعليقات


×

هل ترغب فعلا بحذف المواد التي تمت زيارتها ؟؟

نعم؛ حذف